جو چیز خون بہا دے اس کے ذریعہ ذبح کرنا درست ہے
راوی:
عن عدي بن حاتم قال : قلت يا رسول الله أرأيت أحدنا أصاب صيدا وليس معه سكين أيذبح بالمروة وشقة العصا ؟ فقال : " أمرر الدم بم شئت واذكر اسم الله " . رواه أبو داود والنسائي
" اور حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا " یا رسول اللہ ! مجھے یہ بتائیے کہ اگر ہم میں سے کوئی شخص ( کسی جانور کا ) شکار پکڑے اور اس وقت اس کے پاس چھری نہ ہو تو کیا وہ کسی پتھر کے ٹکڑے یا کسی لکڑی کی کھپچ سے اس شکار کو ذبح کر سکتا ہے ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " تم جس چیز سے چاہو بسم اللہ پڑھ کر خون بہا دو ۔ " ( ابوداؤد ، نسائی )