سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اقامت نماز اور اس کا طریقہ ۔ حدیث 859

رکوع کرتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت ہاتھ اٹھانا

راوی: حمید بن مسعدة , یزید بن زریع , ہشام , قتادة , نصر بن عاصم , مالک بن حویرث

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا کَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّی يَجْعَلَهُمَا قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ وَإِذَا رَکَعَ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ

حمید بن مسعدة، یزید بن زریع، ہشام، قتادہ، نصر بن عاصم، حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب تکبیر کہتے تو کانوں کے قریب تک ہاتھ اٹھاتے اور جب رکوع کرتے تو بھی ایسا ہی کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو بھی ایسا ہی کرتے ۔

It was narrated that Malik bin Huwairith said that when the Messenger of Allah P.B.U.H said Allahu Akbar, he would raise his hands until they were close to his ears; when he bowed in Ruku' he did likewise, and when he raised his head from Ruku' he did likewise. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں