جانوروں کو لڑانے کی ممانعت
راوی:
وعن ابن عباس قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم عن التحريش بين البهائم . رواه الترمذي
" اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کو ایک دوسرے پر ابھارنے ( یعنی ان کو آپس میں لڑانے سے ) منع فرمایا ہے ۔ " ( ترمذی ، ابوداؤد )
تشریح
مطلب یہ ہے کہ اونٹوں ، ہاتھیوں، مینڈھوں ، بیلوں ، بھینسوں اور ان کے علاوہ دوسرے چوپایوں کو آپس میں لڑانا نہیں چاہئے ، اسی طرح پرند جانوروں کا بھی یہی حکم ہے ۔ مرغیوں اور بیٹروں وغیرہ کا بھی آپس میں لڑانا ممنوع ہے ۔
اس سے معلوم ہوا کہ جب جانوروں کو لڑانے کی ممانعت ہے تو آدمیوں کو آپس میں لڑانا بطریق اولی ممنوع ہوگا ۔