ذی ناب درندہ حرام ہے
راوی:
عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " كل ذي ناب من السباع فأكله حرام " . رواه مسلم
" حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ " درندوں میں جو جانور کچلی والا ہو ( یعنی جو دانت سے اپنا شکار پکڑتا ہو جیسے شیر اور بھیڑیا وغیرہ ) اس کا کھانا حرام ہے " ( مسلم )