محرم کو نکاح کی اجازت
راوی: قتیبہ , داؤد بن عبدالرحمن , عمرو بن دینار , ابن عباس
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا الشَّعْثَائِ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو الشَّعْثَائِ اسْمُهُ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ وَاخْتَلَفُوا فِي تَزْوِيجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ لِأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا فِي طَرِيقِ مَکَّةَ فَقَالَ بَعْضُهُمْ تَزَوَّجَهَا حَلَالًا وَظَهَرَ أَمْرُ تَزْوِيجِهَا وَهُوَ مُحْرِمٌ ثُمَّ بَنَی بِهَا وَهُوَ حَلَالٌ بِسَرِفَ فِي طَرِيقِ مَکَّةَ وَمَاتَتْ مَيْمُونَةُ بِسَرِفَ حَيْثُ بَنَی بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدُفِنَتْ بِسَرِفَ
قتیبہ، داؤد بن عبدالرحمن، عمرو بن دینار، ابن عباس ہم سے روایت کی قتیبہ نے ان سے داؤد بن عبدالرحمن عطار نے انہوں نے عمرو بن دینار سے کہا عمرو نے کہ میں نے سنا ابوشعثاء سے وہ روایت کرتے ہیں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت میمونہ سے حالت احرام میں نکاح کیا۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے، ابوشعثاء کا نام جابر بن زید ہے اہل علم کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میمونہ سے نکاح کے متعلق اختلاف ہے۔ اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے مکہ کے راستے میں نکاح کیا تھا بعض اہل علم کہتے ہیں ہیں نکاح حلال ہوتے ہوئے ہوا لیکن لوگوں کو اس کا پتہ احرام باند ھنے کی حالت میں چلا پھر دخول بھی حلال ہونے کی حالت میں ہی سرف (ایک مقام ہے) کے مقام پر مکہ میں ہوا۔ حضرت میمونہ کی وفات بھی سرف میں ہوئی اور آپ وہیں دفن ہوئیں۔
Qutaybah reported from Dawud ibn Abdur Rahman Attar, from Amr ibn Dinar, from Abu Shatha on the authority of Sayyidina Ibn Abbas that the Prophet (SAW) married Sayyidah Maymunah while he was in a sacred state.
[Bukhari 5114, Muslim 1410, Nisai 3269]