جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 834

محرم کو نکاح کی اجازت

راوی: اسحاق بن منصور , وہب بن جریر , ابافرازہ , یزید بن اصم , میمونہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَال سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَهَا وَهُوَ حَلَالٌ وَبَنَی بِهَا حَلَالًا وَمَاتَتْ بِسَرِفَ وَدَفَنَّاهَا فِي الظُّلَّةِ الَّتِي بَنَی بِهَا فِيهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَرَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ مُرْسَلًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلَالٌ

اسحاق بن منصور، وہب بن جریر، ابافرازہ، یزید بن اصم، حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے نکاح بھی اور مجامعت بھی حلال ہوتے ہوئے ہی فرمائی تھی (یعنی جب محرم نہیں تھے) راوی کہتے ہیں پھر میمونہ سرف کے مقام پر فوت ہوئیں اور ہم نے انہیں اسی اقامت گاہ میں دفن کیا جہاں آپ نے ان کے ساتھ پہلی رات گزاری تھے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حدیث غریب ہے اور متعدد راویوں نے اسے حضرت یزید بن اصم سے مرسلاً روایت کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت میمونہ سے نکاح کیا اور اس وقت آپ حالت احرام میں نہیں تھے۔

Sayyidah Maymunah (RA) said that Allah’s Messenger (SAW) married her while he was not in a state of ihram. He cohabited with her also when he was not in the sacred state. She died (later) at Sarif and they buried her in the same place where he had cohabited with her.

[Ahmed26892, Muslim 1411, Abu Dawud 1843, Ibn e Majah 1964]

یہ حدیث شیئر کریں