مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 62

سرخاب کا گوشت کھانا جائز ہے

راوی:

وعن سفينة قال : أكلت مع رسول الله صلى الله عليه و سلم لحم حبارى . رواه أبو داود

" اور حضرت سفینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حباری کا گوشت کھایا ہے ۔ " ( ابوداؤد )

تشریح
" حباری " یعنی تعذری وہ جانور ( پرندہ ) ہے جس کے بارے میں عربی میں مشہور ہے کہ وہ احمق ترین پرندہ ہوتا ہے اسی وجہ سے کسی شخص کی حماقت ظاہری کرنے کے لئے حباری کی مثال دی جاتی ہے اردو میں حباری سرخاب کو کہتے ہیں ۔

یہ حدیث شیئر کریں