گوہ کا گوشت کھانا حرام ہے
راوی:
وعن عبد الرحمن بن شبل : أن النبي صلى الله عليه و سلم نهى عن أكل لحم الضب . رواه أبو داود
" اور حضرت عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ورایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گوہ کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے ۔" ( ابوداؤد )
تشریح
یہ حدیث گوہ کے حرام ہونے پر دلالت کرتی ہے جیسا کہ حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مسلک ہے۔ اور شاید کہ پہلے گوہ کا کھانا مباح رہا ہو اور پھر بعد میں اس حکم ممانعت کے ذریعہ اس اباحت کو منسوخ قرار دیا گیا ہو۔