مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 65

بلی حرام ہے

راوی:

وعن جابر رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه و سلم نهى عن أكل الهرة وأكل ثمنها . رواه أبو داود والترمذي

اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کا گوشت اور اس کی قیمت کھانے سے منع فرمایا ہے۔(ابوداؤد، ترمذی)

تشریح
بلی کا گوشت کھانا تو بالاتفاق تمام علماء کرام کے نزدیک حرام ہے البتہ بلیک و بیچنا اور اس کی قیمت کو کھانے پینے کی چیزوں میں خرض کرنا حرام نہیں ہے بلکہ مکروہ ہے ۔

یہ حدیث شیئر کریں