دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنا ۔
راوی: حسن بن محمد بن صباح , یزید بن ہارون , علاءابومحمد , انس بن مالک
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا الْعَلَائُ أَبُو مُحَمَّدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَفَعْتَ رَأْسَکَ مِنْ السُّجُودِ فَلَا تُقْعِ کَمَا يُقْعِي الْکَلْبُ ضَعْ أَلْيَتَيْکَ بَيْنَ قَدَمَيْکَ وَأَلْزِقْ ظَاهِرَ قَدَمَيْکَ بِالْأَرْضِ
حسن بن محمد بن صباح، یزید بن ہارون، علاءابومحمد، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا جب تم سجدہ سے سر اٹھاؤ تو کتے کی طرح گوٹ مار کر مت بیٹھو اور اپنے چوتڑ اپنے پاؤں کے درمیان رکھو اور اپنے پاؤں کے اوپر کا حصہ (پشت) زمین کے ساتھ لگا دو ۔
It was narrated that Anas bin Malik said: "The Prophet P.B.U.H said to me: 'When you raise your head from prostration, do not squat like a dog. Put your buttocks between your feet and let the tops of your feet touch the ground.