نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اضطباع کی حالت میں طواف کیا
راوی: محمود بن غیلان , قبیصہ , سفیان , ابن جریج , عبدالحمید , ابن ابی یعلی
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ ابْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ مُضْطَبِعًا وَعَلَيْهِ بُرْدٌ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثُ الثَّوْرِيِّ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ وَلَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِهِ وَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ هُوَ ابْنُ جُبَيْرَةَ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ ابْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَی بْنُ أُمَيَّةَ
محمود بن غیلان، قبیصہ، سفیان، ابن جریج، عبدالحمید، ابن ابی یعلی اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اضطباع کی حالت میں طواف کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بدن پر ایک چادر تھی۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث ثوری ابن جریج سے مروی ہے ہم اسے ان کی روایت کے علاوہ نہیں جانتے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے عبد الحمید، بن جبیر بن شیبہ ہیں، اور ابن یعلی، یعلی بن امیہ ہیں۔
Ibn Abu Ya’la reported from his father that the Prophet (SAW) circumambulated the Ka’bah observing idtiba; He had a green mantle on him [Abu Dawud 1883, Ibn e Majah 2954]