مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ شکار کا بیان ۔ حدیث 69

مچھلی ، ٹڈی ، کلیجی اور تلی حلال ہے

راوی:

وعن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " أحلت لنا ميتتان ودمان : الميتتان : الحوت والجراد والدمان : الكبد والطحال " . رواه أحمد وابن ماجه والدارقطني

" اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ " ہمارے لئے دو بغیر ذبح کے مری ہوئی چیزیں اور دو خون حلال ہیں ۔ دو بغیر ذبح کے مری ہوئی چیزیں تو مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون کلیجی اور تلی ہیں ( کہ یہ دونوں اصل میں بستہ خون ہیں نہ کہ گوشت ۔ " (احمد ، ابن ماجہ ، دارقطنی )

یہ حدیث شیئر کریں