مرغ کو برا کہنے کی ممانعت
راوی:
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " لا تسبوا الديك فإنه يوقظ للصلاة " . رواه أبو داود
" اور حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " مرغ کو برا نہ کہو ، کیوں کہ وہ نماز کے لئے جگاتا ہے ۔ " ( ابوداؤد )