ظہر و عصر کی نماز میں قرأت کی مقدار کا بیان
راوی: عبیداللہ بن معاذ , شعبہ , سماک , جابر بن سمرہ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاکٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَحَضَتْ الشَّمْسُ صَلَّی الظُّهْرَ وَقَرَأَ بِنَحْوٍ مِنْ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی وَالْعَصْرَ کَذَلِکَ وَالصَّلَوَاتِ کَذَلِکَ إِلَّا الصُّبْحَ فَإِنَّهُ کَانَ يُطِيلُهَا
عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، سماک، حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورج ڈھل جانے کے بعد ظہر کی نماز پڑھتے اور اس میں وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَی جیسی سورتیں پڑھتے اور اس جیسی سورتیں عصر اور دیگر نمازوں میں بھی پڑھتے مگر فجر میں طویل قرأت فرماتے