سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اقامت نماز اور اس کا طریقہ ۔ حدیث 901

تشہد میں پڑھنے کی دعا

راوی: جمیل بن حسن , عبدالاعلیٰ , سعید , قتادة , عبدالرحمن بن عمر , ابن ابی عدی , سعید بن ابی عروبہ و ہشام بن ابی عبداللہ , قتادة , عبدالرحمن , یونس بن جبیر , حطان بن عبداللہ , ابوموسیٰ اشعری

حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ وَهِشَامُ بْنُ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ عَنْ قَتَادَةَ وَهَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَنَا وَبَيَّنَ لَنَا سُنَّتَنَا وَعَلَّمَنَا صَلَاتَنَا فَقَالَ إِذَا صَلَّيْتُمْ فَکَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ فَلْيَکُنْ مِنْ أَوَّلِ قَوْلِ أَحَدِکُمْ التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ السَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ سَبْعُ کَلِمَاتٍ هُنَّ تَحِيَّةُ الصَّلَاةِ

جمیل بن حسن، عبدالاعلیٰ، سعید، قتادہ، عبدالرحمن بن عمر، ابن ابی عدی، سعید بن ابی عروبہ و ہشام بن ابی عبداللہ ، قتادہ، عبدالرحمن، یونس بن جبیر، حطان بن عبد اللہ، حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور ہمارے دین کے طریقے بتائے اور ہماری نماز سکھائی چنانچہ ارشاد فرمایا جب تم نماز پڑھو اور قعدہ کے قریب ہو جاؤ تو قعدہ میں تمہارا پہلا ذکر یہ ہونا چاہئے آخر تک یہ سات کلمات ہیں جو نماز کا تحیة و تسلیم ہیں ۔

It was narrated from Abu Musa Al-Ash'ari: "The Messenger of Allah P.B.U.H addressed us and explained the Sunnah for us, and he taught us our prayer. He said: 'When you perform prayer, and you are sitting, let the first thing you say be: (All compliments, good words and prayers are due to Allah; peace be upon you, 0 Prophet, and the mercy of Allah and His blessings; peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah. I bear witness that none has the right to be worshiped but Allah and bear witness that Muhammad is His slave and Messenger). Seven phrases which are the greeting of the prayer.

یہ حدیث شیئر کریں