مغرب کی نماز میں چھوٹی سورتیں پڑھنے کا بیان
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , ہشام بن عروہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَنَّ أَبَاهُ کَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ بِنَحْوِ مَا تَقْرَئُونَ وَالْعَادِيَاتِ وَنَحْوِهَا مِنْ السُّوَرِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا يَدُلُّ عَلَی أَنَّ ذَاکَ مَنْسُوخٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا أَصَحُّ
موسی بن اسماعیل، حماد، حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ ان کے والد (عروہ بن زبیر) مغرب کی نماز میں ویسی ہی سورتیں پڑھتے تھے۔ جیسی کہ تم پڑھتے ہو یعنی والعادیات اور اس جیسی دوسری سورتیں۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ یہ (حضرت عروہ کا عمل) اس بات کی دلیل ہے کہ (مغرب میں طوال مفصل کی قرأت) منسوخ ہے۔ اور ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ یہی صحیح ہے۔