سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ رات دن کے نوافل کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1817

نماز فرض کے علاوہ رات دن میں بارہ رکعات پڑھنے کے اجر سے متعلق احادیث

راوی: یزید بن محمد بن عبدالصمد , ہشام عطار , اسماعیل بن عبداللہ بن سماعة , موسیٰ بن اعین , ابوعمرو اوزاعی , حسان بن عطیة

أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الْعَطَّارُ قَالَ حَدَّثَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَمَاعَةَ عَنْ مُوسَی بْنِ أَعْيَنَ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ قَالَ لَمَّا نُزِلَ بِعَنْبَسَةَ جَعَلَ يَتَضَوَّرُ فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ أَمَا إِنِّي سَمِعْتُ أُمَّ حَبِيبَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ رَکَعَ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَأَرْبَعًا بَعْدَهَا حَرَّمَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَحْمَهُ عَلَی النَّارِ فَمَا تَرَکْتُهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ

یزید بن محمد بن عبدالصمد، ہشام عطار، اسماعیل بن عبداللہ بن سماعة، موسیٰ بن اعین، ابوعمرو اوزاعی، حسان بن عطیة سے روایت ہے کہ جس وقت حضرت عنبہ کی وفات کا وقت آیا تو وہ تڑپ رہے تھے۔ لوگوں نے کہا کہ (یعنی ان کو تسلی دی) انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا ہے جو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص نماز ظہر سے قبل چار رکعات پڑھے۔ اور چار رکعت نماز ظہر کے بعد پڑھے تو اللہ تعالیٰ دوزخ پر اس کا گوشت حرام فرمادے گا۔ چنانچہ جب میں نے یہ بات سنی تو اس وقت سے میں نے ان رکعت کو نہیں چھوڑا۔

It was narrated from Umm Habibah that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم used to say: “Whoever prays four Rak’ahs before Zuhr and four after, Allah, the Mighty and Sublime, will forbid him for the Fire.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں