سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ اقامت نماز اور اس کا طریقہ ۔ حدیث 912

تشہد میں اشارہ ۔

راوی: علی بن محمد , عبداللہ بن ادریس , عاصم بن کلیب , کلیب , وائل بن حجر

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَلَّقَ بِالْإِبْهَامِ وَالْوُسْطَی وَرَفَعَ الَّتِي تَلِيهِمَا يَدْعُو بِهَا فِي التَّشَهُّدِ

علی بن محمد، عبداللہ بن ادریس، عاصم بن کلیب، کلیب، حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عن فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ درمیانی انگلی اور انگوٹھے سے حلقہ بنا کر پاس والی انگلی (یعنی سبابہ) کو اٹھایا آپ نے اس سے تشہد میں دعا فرمائی ۔

It was narrated that Wa'il bin Hujr said: "I saw the Prophet P.B.U.H making a circle with his thumb and middle finger, and raising the one next to it (the index finger), supplicating with it during the Tashah-hud" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں