سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 824

جہری نماز میں امام کے پیچھے قرأت نہیں کرنی چاہیے

راوی: قعنبی , مالک , ابن شہاب , ابن اکیمہ , لیثی , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ ابْنِ أُکَيْمَةَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَرَفَ مِنْ صَلَاةٍ جَهَرَ فِيهَا بِالْقِرَائَةِ فَقَالَ هَلْ قَرَأَ مَعِيَ أَحَدٌ مِنْکُمْ آنِفًا فَقَالَ رَجُلٌ نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِنِّي أَقُولُ مَالِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ قَالَ فَانْتَهَی النَّاسُ عَنْ الْقِرَائَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا جَهَرَ فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقِرَائَةِ مِنْ الصَّلَوَاتِ حِينَ سَمِعُوا ذَلِکَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَی حَدِيثَ ابْنِ أُکَيْمَةَ هَذَا مَعْمَرٌ وَيُونُسُ وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَلَی مَعْنَی مَالِکٍ

قعنبی، مالک، ابن شہاب، ابن اکیمہ، لیثی، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک نماز سے فارغ ہوئے۔ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہری قرأت کی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تم میں سے کسی نے میرے ساتھ ساتھ قرأت کی تھی؟ ایک شخص نے کہا ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے قرأت کی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تبھی تو میں سوچ رہا تھا کہ آخر مجھ کو کیا ہوا ہے؟ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی مجھ سے قرآن چھینے لے رہا ہے۔ راوی کا بیان ہے کہ اس کے بعد سے لوگ جہری نماز میں قرأت کرنے سے رک گئے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابن اکیمہ کی اس حدیث کو معمر، یونس اور اسامہ بن زید نے زری سے مالک کی روایت کے ہم معنی روایت کیا ہے۔

Narrated AbuHurayrah:
When the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) finished a prayer in which he had recited (the Qur'an) loudly, he asked: Did any of you recite along with me just now? A man replied: Yes, Apostle of Allah. He said: I am wondering what is the matter with me that I have been contended with reciting the Qur'an. He said: When the people heard that from the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) they ceased reciting (the Qur'an) along with him at the prayers in which he recited aloud.

یہ حدیث شیئر کریں