سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 827

غیر جہری نماز میں امام کے پیچھے قرأت کا بیان

راوی: ابن مثنی , ابن عدی , سعید , قتادہ , زرارہ , عمران بن حصین

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِهِمْ الظُّهْرَ فَلَمَّا انْفَتَلَ قَالَ أَيُّکُمْ قَرَأَ بِسَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا فَقَالَ عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَکُمْ خَالَجَنِيهَا

ابن مثنی، ابن عدی، سعید، قتادہ، زرارہ، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہو گئے تو پوچھا تم میں سے کس نے"سَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی" پڑھی تھی؟ ایک شخص نے کہا میں نے پڑھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں سمجھا گویا مجھ سے کلام اللہ چھینا جارہا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں