سجدہ میں جاتے ہوئے زمین پر پہلے گھٹنوں کو رکھے یا ہاتھوں کو
راوی: محمد بن معمر حجاج , بن منہال , ہمام , محمد بن جحادہ , عبدالجبار بن وائل
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ حَدِيثَ الصَّلَاةِ قَالَ فَلَمَّا سَجَدَ وَقَعَتَا رُکْبَتَاهُ إِلَی الْأَرْضِ قَبْلَ أَنْ تَقَعَ کَفَّاهُ قَالَ هَمَّامٌ وَحَدَّثَنِي شَقِيقٌ قَالَ حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا وَفِي حَدِيثِ أَحَدِهِمَا وَأَکْبَرُ عِلْمِي أَنَّهُ فِي حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ وَإِذَا نَهَضَ نَهَضَ عَلَی رُکْبَتَيْهِ وَاعْتَمَدَ عَلَی فَخِذِهِ
محمد بن معمر حجاج، بن منہال، ہمام، محمد بن جحادہ، حضرت عبدالجبار بن وائل رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں۔ کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے تو ہاتھوں سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھٹنے زمین پر پڑتے۔ ہمام نے شفیق، عاصم بن کلیب، ان کے والد سے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ان دونوں کی حدیث میں سے کسی ایک میں، اور گمان غالب یہ ہے محمد بن حجادہ کی حدیث میں، یہ ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ سے رکعت کے لئے اٹھتے تو رانوں کے سہارے گھٹنوں کے بل پر کھڑے ہوتے۔