نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا بیان عبداللہ بن زید اور ابوہریرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا اگر میں نے ہجرت نہ کی ہوتی تو میں انصار میں ایک فرد ہوتا اور ابوموسیٰ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں مکہ سے ایسی زمین کی طرف ہجرت کر رہا ہوں جس میں کھجور کے درخت (بکثرت) ہیں تو میرے خیال میں آیا کہ وہ یمامہ یا ہجر ہے لیکن وہ مدینہ یعنی یثرب تھا۔
راوی: محمد بن بشار غندر شعبہ ابواسحاق براء بن عازب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا أَقْبَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی الْمَدِينَةِ تَبِعَهُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِکِ بْنِ جُعْشُمٍ فَدَعَا عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَاخَتْ بِهِ فَرَسُهُ قَالَ ادْعُ اللَّهَ لِي وَلَا أَضُرُّکَ فَدَعَا لَهُ قَالَ فَعَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِرَاعٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ فَأَخَذْتُ قَدَحًا فَحَلَبْتُ فِيهِ کُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ فَأَتَيْتُهُ فَشَرِبَ حَتَّی رَضِيتُ
محمد بن بشار غندر شعبہ ابواسحاق حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کی جانب روانہ ہوئے تو سراقہ بن مالک بن جعشم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے لگ گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے بد دعا کی تو اس کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا اور اس نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے میرے لئے دعا کیجئے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرر نہیں پہنچاؤں گا چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے دعا کردی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیاس لگی تو ایک چرواہے کے پاس سے گزر ہوا حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک پیالہ لیا اور اس میں تھوڑا دودھ دوہا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا حتیٰ کہ میں خوش ہوگیا۔
Narrated Al-Bara:
When the Prophet migrated to Medina, Suraqa bin Malik bin Ju'sham pursued him. The Prophet invoked evil on him, therefore the forelegs of his horse sank into the ground. Suraqa said (to the Prophet ), "Invoke Allah to rescue me, and I will not harm you. "The Prophet invoked Allah for him. Then Allah's Apostle felt thirsty and he passed by a shepherd. Abu Bakr said, "I took a bowl and milked a little milk in it and brought it to the Prophet and he drank till I was pleased."