آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح بیٹھ کر کھاتے تھے
راوی:
وعن أنس قال : رأيت النبي صلى الله عليه وسلم مقعيا يأكل تمرا وفي رواية : يأكل منه أكلا ذريعا . رواه مسلم
اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہ ہیئت اقعاء بیٹھ کر کھجوریں کھاتے دیکھا ہے ۔ اور ایک روایت میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجوروں کو جلدی جلدی کھا رہے تھے ۔" (مسلم )
تشریح
بہ ہیئت اقعاء " سے مراد بیٹھنے کی وہ صورت ہے جس میں دونوں سرین زمین پر رکھے جائیں اور دونوں زانو کھڑے کر لئے جائیں ۔
کھجوروں کو جلدی جلدی کھانے کا سبب یہ تھا کہ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی کام درپیش ہوگا اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجوروں کو جلدی جلدی کھایا تاکہ اس سے فارغ ہو کر اس کام میں مشغول ہو جائیں ۔