مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ کھانوں کے ابواب ۔ حدیث 129

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تنگی معاش

راوی:

وعنها قالت : ما شبع آل محمد يومين من خبز بر إلا وأحدهما تمر

اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ ایسا (کبھی نہیں ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں نے دو دن گیہوں کی روٹی سے اپنا پیٹ بھرا ہو ، اور ان دو دنوں میں سے ایک دن کی غذا کھجور نہ ہوئی ہو ۔" (بخاری ومسلم )

تشریح
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل و عیال کبھی بھی مسلسل دو دنوں تک گیہوں کی روٹی نہیں کھاتے تھے ، جہاں تک گیہوں کی روٹی کی قید لگانے کا سوال ہے تو ہو سکتا ہے کہ جو کی روٹی میسر ہو جاتی ہو ۔

یہ حدیث شیئر کریں