پہلی اور تیسری رکعت سے اٹھنے کی کیفیت کا بیان
راوی: مسدد , ہشیم , خالد ابوقلابہ , مالک بن حویرث
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّهُ رَأَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ فِي وِتْرٍ مِنْ صَلَاتِهِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّی يَسْتَوِيَ قَاعِدًا
مسدد، ہشیم، خالد ابوقلابہ، حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ پہلی یا تیسری رکعت سے اٹھتے تو کھڑے نہ ہوتے جب تک کہ سیدھے نہ بیٹھ جاتے۔