رکوع کے بعد اور سجدوں کے درمیان وقفہ کی مدت
راوی: حفص بن عمر , شعبہ , حکم بن ابی لیلی , براء بن عازب
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْبَرَائِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ سُجُودُهُ وَرُکُوعُهُ وَقُعُودُهُ وَمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَائِ
حفص بن عمر، شعبہ، حکم بن ابی لیلی، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سجدے، رکوع اور دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے کی مدت تقریباً برابر ہوتی تھی۔