آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کھرچن پسند تھی
راوی:
قال : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعجبه الثفل . رواه الترمذي والبيهقي في شعب الإيمان
اور حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھرچن یعنی تہ دیگی اچھی لگتی تھی ۔" (ترمذی بہیقی )
تشریح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسروں کی ضروریات کو اپنی ضرورت پر مقدم رکھتے تھے چنانچہ پہلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اوپر کا کھانا اپنے اہل و عیال، مہمانوں اور محتاج و فقراء کو بانٹ دیتے تھے اور نیچے کا جو کھانا بچتا اس کو اپنے لئے رکھتے، یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جذبہ ایثار و سخاوت کا غماز بھی تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصف تواضع و انکسار اور صبر و قناعت کا مظہر بھی ! نیز یہ بات ان مالداروں کے لئے ایک واضح دلیل بھی ہے جو عام طور پر از راہ تکبر و نخوت نیچے کے کھانے کو عار سمجھتے ہیں اور اس کو ضائع کر دیتے ہیں ۔