کھجور سالن کی جگہ
راوی:
وعن يوسف بن عبد الله بن سلام قال : رأيت النبي صلى الله عليه وسلم أخذ كسرة من خبز الشعير فوضع عليها تمرة فقال : " هذه إدام هذه " وأكل . رواه أبو داود
اور حضرت یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دن کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کی روٹی کا ایک ٹکڑا لیا اور اس پر کھجور رکھ کر فرمایا کہ یہ اس روٹی کے ٹکڑے کا سالن ہے ۔" (ابوداؤد )