سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 861

جو شخص اچھی طرح رکوع و سجود ادا نہ کرے اس کی نماز نہیں ہوتی

راوی: زہیر بن حرب , جریر عطاء بن سائب , سالم , براد , عقبہ بن عمرو ابومسعود , سالم براد

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَالِمٍ الْبَرَّادِ قَالَ أَتَيْنَا عُقْبَةَ بْنَ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيَّ أَبَا مَسْعُودٍ فَقُلْنَا لَهُ حَدِّثْنَا عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ بَيْنَ أَيْدِينَا فِي الْمَسْجِدِ فَکَبَّرَ فَلَمَّا رَکَعَ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَی رُکْبَتَيْهِ وَجَعَلَ أَصَابِعَهُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِکَ وَجَافَی بَيْنَ مِرْفَقَيْهِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقَامَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ کَبَّرَ وَسَجَدَ وَوَضَعَ کَفَّيْهِ عَلَی الْأَرْضِ ثُمَّ جَافَی بَيْنَ مِرْفَقَيْهِ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَجَلَسَ حَتَّی اسْتَقَرَّ کُلُّ شَيْئٍ مِنْهُ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِکَ أَيْضًا ثُمَّ صَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ مِثْلَ هَذِهِ الرَّکْعَةِ فَصَلَّی صَلَاتَهُ ثُمَّ قَالَ هَکَذَا رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي

زہیر بن حرب، جریر عطاء بن سائب، سالم، براد، عقبہ بن عمرو ابومسعود، حضرت سالم براد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گئے اور ان سے فرمائش کی کہ ہم کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے متعلق بتائیے تو وہ مسجد ہی میں ہمارے سامنے کھڑے ہوئے اور تکبیر کہی جب رکوع کیا تو ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھا اور انگلیوں کو ان سے نیچے رکھا اور کہنیوں کو جدا رکھا یہاں تک کہ ہر عضو اپنے مقام پر جم گیا۔ پھر سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَه کہا اور کھڑے ہوئے یہاں تک کہ ہر عضو تھم گیا پھر اللہ اکبر کہہ کر سجدہ کیا تو دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھا اور کہنیوں کو پہلو سے الگ رکھا یہاں تک کہ ہر عضو قرار پایا گیا۔ پھر سر اٹھایا اور بیٹھے یہاں تک کہ ہر عضو اپنے مقام پر جم گیا پھر دوبارہ بھی ایسا ہی کیا۔ اور چاروں رکعتیں پہلی رکعت کی طرح پڑھیں اور نماز کے بعد فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔

Narrated Uqbah ibn Amr al-Ansari:
Salim al-Barrad said: We came to AbuMas'ud Uqbah ibn Amr al-Ansari and said to him: Tell us about the prayer of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him).
He stood up before us in the mosque and said the takbir. When he bowed, he placed his hands upon his knees and put his fingers below, and kept his elbows (arms) away from his sides, so everything returned properly to its place. Then he said: "Allah listens to him who praises Him"; then he stood up so that everything returned properly to its place; then he said the takbir and prostrated and put the palms of his hands on the ground; he kept his elbow (arms) away from his sides, so that everything returned to its proper place. Then he raised his head and sat so that everything returned to its place; he then repeated it in a similar way. Then he offered four rak'ahs of prayer like this rak'ah and completed his prayer.
Then he said: Thus we witnessed the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) offering his prayer.

یہ حدیث شیئر کریں