مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ کھانوں کے ابواب ۔ حدیث 166

مکھن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھا

راوی:

وعن ابني بسر السلميين قالا : دخل علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقدمنا زبدا وتمرا وكان يحب الزبد والتمر . رواه أبو داود

اور بسر کے دونوں بیٹوں (یعنی حضرت عبداللہ اور حضرت عطیہ ) سے جو اسلمی (اور صحابی ) ہیں روایت ہے کہ ان دونوں نے کہا (ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مسکہ (مکھن ') اور کھجوریں پیش کیں (جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسکہ اور کھجور کو پسند فرماتے تھے ۔" (ابو داؤد )

یہ حدیث شیئر کریں