رکوع اور سجدہ میں دعا کرنے کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , ابوضحی , مسروق , عائشہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُکْثِرُ أَنْ يَقُولَ فِي رُکُوعِهِ وَسُجُودِهِ سُبْحَانَکَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي يَتَأَوَّلُ الْقُرْآنَ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ابوضحی، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع اور سجدہ میں کثرت سے سُبْحَانَکَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي پڑھتے تھے اور قرآن کی آیت (فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ) 15۔ الحجر : 98) کا یہی مفہوم مراد لیتے تھے۔