رکوع اور سجدہ میں دعا کرنے کا بیان
راوی: محمد بن سلیمان , عبدہ , بن سلیمان , محمد بن یحیی , بن حباب عبدالرحمن , اعرج , ابوہریرہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ فَقَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَلَمَسْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ وَقَدَمَاهُ مَنْصُوبَتَانِ وَهُوَ يَقُولُ أَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَأَعُوذُ بِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْکَ لَا أُحْصِي ثَنَائً عَلَيْکَ أَنْتَ کَمَا أَثْنَيْتَ عَلَی نَفْسِکَ
محمد بن سلیمان، عبدہ، بن سلیمان، محمد بن یحیی، بن حباب عبدالرحمن، اعرج، ابوہریرہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میں نے (حجرہ میں) نہ پایا۔ مسجد میں تلاش کیا تو اس حال میں پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ میں تھے اور آپ کے پاؤں اٹھے ہوئے تھے اور یہ کلمات"أَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَأَعُوذُ بِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْکَ لَا أُحْصِي ثَنَائً عَلَيْکَ أَنْتَ کَمَا أَثْنَيْتَ عَلَی نَفْسِکَ" آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک پر جاری تھے۔