صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ انبیاء علیہم السلام کا بیان ۔ حدیث 1164

مہاجر کا مکہ میں حج ادا کرنے کے بعد ٹھہرنے کا بیان ۔

راوی: ابراہیم بن حمزہ حاتم عبدالرحمن بن حمید زہری

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَسْأَلُ السَّائِبَ ابْنَ أُخْتِ الْنَّمِرِ مَا سَمِعْتَ فِي سُکْنَی مَکَّةَ قَالَ سَمِعْتُ الْعَلَائَ بْنَ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثٌ لِلْمُهَاجِرِ بَعْدَ الصَّدَرِ

ابراہیم بن حمزہ حاتم عبدالرحمن بن حمید زہری سے روایت کرتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز نے سائب بن اخت نمر سے دریافت کیا کہ تم نے (مہاجر کے لئے بعد حج) مکہ میں ٹھہرنے کے بارے میں کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا میں نے علاء بن حضرمی سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مہاجر کو طواف صدر کے بعد تین دن مکہ میں ٹھہرنے کی اجازت ہے۔

Narrated 'Abdur-Rahman bin Humaid Az-Zuhri:
I heard 'Umar bin 'Abdul-Aziz asking As-Sa'ib, the nephew of An-Nimr. "What have you heard about residing in Mecca?" The other said, "I heard Al-Ala bin Al-Hadrami saying, Allah's Apostle said: An Emigrant is allowed to stay in Mecca for three days after departing from Mina (i.e. after performing all the ceremonies of Hajj)"

یہ حدیث شیئر کریں