نماز میں دعا مانگنے کا بیان
راوی: زہیر بن حرب , وکیع , اسرائیل , ابواسحق , ابن عباس
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا قَرَأَ سَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی قَالَ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی قَالَ أَبُو دَاوُد خُولِفَ وَکِيعٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَرَوَاهُ أَبُو وَکِيعٍ وَشُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا
زہیر بن حرب، وکیع، اسرائیل، ابواسحاق ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سَبِّحْ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلَی پڑھتے توسُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی کہتے۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس حدیث میں وکیع کے خلاف کہا گیا ہے اس کو ابووکیع اور شعبہ نے بطریق ابواسحاق بواسطہ سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے موقوفاً روایت کیا ہے (یعنی شعبہ نے اس کو ابن عباس کا قول نقل کیا ہے)