سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 882

نماز میں دعا مانگنے کا بیان

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , موسیٰ بن ابی عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عَائِشَةَ قَالَ کَانَ رَجُلٌ يُصَلِّي فَوْقَ بَيْتِهِ وَکَانَ إِذَا قَرَأَ أَلَيْسَ ذَلِکَ بِقَادِرٍ عَلَی أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَی قَالَ سُبْحَانَکَ فَبَکَی فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ أَحْمَدُ يُعْجِبُنِي فِي الْفَرِيضَةِ أَنْ يَدْعُوَ بِمَا فِي الْقُرْآنِ

محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہا تھا جب وہ اس آیت پر پہنچا۔ أَلَيْسَ ذَلِکَ بِقَادِرٍ عَلَی أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَی (یعنی کیا اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟) تو وہ کہتا سُبْحَانَکَ فَبَکَی (پاک ہے تیری ذات، تو بلاشبہ قادر ہے) لوگوں نے اس کی وجہ دریافت کی تو اس نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا ہی کہتے سنا ہے۔۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ امام احمد بن حنبل کا قول ہے کہ فرض نمازوں میں مجھے وہ دعائیں پڑھنا پسند ہیں جو قرآن پاک میں وارد ہوئی ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں