رکوع اور سجود میں قیام کی مقدار
راوی: مسدد , خالد بن عبداللہ , سعید , سعدی
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ عَنْ السَّعْدِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَوْ عَنْ عَمِّهِ قَالَ رَمَقْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاتِهِ فَکَانَ يَتَمَکَّنُ فِي رُکُوعِهِ وَسُجُودِهِ قَدْرَ مَا يَقُولُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ثَلَاثًا
مسدد، خالد بن عبد اللہ، سعید، حضرت سعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد یا چچا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکوع اور سجدہ میں اتنی دیر ٹھہرتے تھے جتنی دیر میں تین مرتبہ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ کہا جا سکتا ہے۔