جس کے تین بچے فوت ہو جائیں اس کا ثواب
راوی: احمد بن عمروبن سرح , ابن وہب , عمرو , بکیربن عبداللہ , عمران بن نافع , حفص بن عبیداللہ , انس
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي عَمْرٌو قَالَ حَدَّثَنِي بُکَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ احْتَسَبَ ثَلَاثَةً مِنْ صُلْبِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ فَقَامَتْ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ أَوْ اثْنَانِ قَالَ أَوْ اثْنَانِ قَالَتْ الْمَرْأَةُ يَا لَيْتَنِي قُلْتُ وَاحِدًا
احمد بن عمروبن سرح، ابن وہب، عمرو، بکیربن عبد اللہ، عمران بن نافع، حفص بن عبیداللہ، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص تین اولاد کی وفات پر جو کہ اس کے نطفہ سے پیدا ہوئی ہوں خداوند تعالیٰ سے اجر و ثواب مانگے تو وہ شخص جنت میں داخل ہوگا (یہ بات سن کر) ایک خاتون کھڑی ہوئی اور اس نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دو اولاد کی وفات پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو اولاد کی وفات پر بھی یہی اجر و ثواب ہے اس پر اس خاتون نے عرض کیا کہ کاش میں ایک ہی کہتی (مطلب یہ ہے کہ ایک بچہ کی وفات ہونے کے بارے میں سوال کرتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذکورہ بالا اجر و ثواب ارشاد فرماتے۔)
It was narrated that Sa’ bin Muawiyah said: “I met Abu Dharr and said: ‘Tell me a Hadith.’ He said: the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: There are no two Muslims, three of whose children die before reaching puberty, but Allah will forgive them by virtue of His mercy towards them.” (Sahih)