جس کسی کی تین اولاد کی اس کی زندگی میں وفات ہو جائے اس کا ثواب
راوی: محمد بن اسماعیل بن ابراہیم ابن علیة و عبدالرحمن بن محمد , اسحق و ازرق , عوف , محمد , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ عُلَيَّةَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْحَقُ وَهُوَ الْأَزْرَقُ عَنْ عَوْفٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ بَيْنَهُمَا ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ الْجَنَّةَ قَالَ يُقَالُ لَهُمْ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ فَيَقُولُونَ حَتَّی يَدْخُلَ آبَاؤُنَا فَيُقَالُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَآبَاؤُکُمْ
محمد بن اسماعیل بن ابراہیم ابن علیة و عبدالرحمن بن محمد، اسحاق و ازرق، عوف، محمد، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کسی دو مسلمانوں (والدین) کے تین نابالغ بچے ان کی زندگی میں وفات پا جائیں تو اللہ تعالیٰ ان کو اپنے فضل سے جنت میں داخل فرما دے گا۔ چنانچہ ان (بچوں) سے کہا جائے گا جاؤ جنت میں چلے جاؤ وہ عرض کریں گے۔ (اے اللہ عزوجل) ہم اس وقت تک جنت میں قدم نہیں رکھیں گے جب تک کہ ہمارے والدین ساتھ نہیں ہوں گے۔ اس پر (اللہ عزوجل) ارشاد فرمائے گا جاؤ تم اور تمہارے ماں باپ جنت میں (اکھٹے) داخل ہو جاؤ۔
It was narrated from Anas that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم announced the news of the death of Zaid and Ja’far before news of them came. He announced their death and his eyes were overflowing with tears. (Sahih).