مردے کو پانی اور بیری کے پتے سے غسل سے متعلق
راوی: قتیبہ , مالک , ایوب , محمد بن سیرین , ام عطیة انصاریة
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ أُمَّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَتْ ابْنَتُهُ فَقَالَ اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکِ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِکِ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ کَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ کَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَعْطَانَا حَقْوَهُ وَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ
قتیبہ، مالک، ایوب، محمد بن سیرین، ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم لوگوں کے پاس تشریف لائے جس وقت کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی حضرت زینب کی وفات ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم ان کو غسل تین مرتبہ دو یا پانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ مرتبہ دو اگر تم مناسب خیال کرو (یعنی جس وقت تک کہ خوب پاکی حاصل ہو) پانی اور بیری سے اور تم آخر کے غسل میں کچھ کافور ملا دو۔ جس وقت تم غسل سے فارغ ہوجاؤ تو تم مجھے اطلاع کر دینا۔ جس وقت ہم لوگ فارغ ہو گئے تو ہم نے اطلاع دی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا تہہ بند دے دیا اور ارشاد فرمایا تم یہ تہہ بند ان کے جسم پر لپیٹ دو (یعنی بطور تبرک کفن کے نیچے تہ بند رکھ لو۔)
It was narrated from Ayyub: “I heard Hafsah saying: ‘Umm ‘Atiyyah said: They tied the hair of the daughter of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم in three braids.” ‘I said: Did they undo it, then make three braids? She said: ‘Yes.” (Sahih)