مردے کو طاق مرتبہ غسل سے متعلق
راوی: عمروبن علی , یحیی , ہشام , حفصہ , ام عطیة
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَتْنَا حَفْصَةُ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ مَاتَتْ إِحْدَی بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرْسَلَ إِلَيْنَا فَقَالَ اغْسِلْنَهَا بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَاغْسِلْنَهَا وِتْرًا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِکِ وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ شَيْئًا مِنْ کَافُورٍ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَأَلْقَی إِلَيْنَا حَقْوَهُ وَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ وَمَشَطْنَاهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ وَأَلْقَيْنَاهَا مِنْ خَلْفِهَا
عمروبن علی، یحیی، ہشام، حفصہ، ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادی کی وفات ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو بلا کر بھیج دیا اور ارشاد فرمایا کہ ان کو پانی اور بیری سے تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا سات مرتبہ غسل دینا اور اگر تم لوگ مناسب سمجھو اور آخر میں کچھ کافور ملا دو اور جس وقت غسل سے فراغت ہو جائے تو مجھ کو خبر دینا۔ جس وقت ہم فارغ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع دی گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا تہہ بند ہم لوگوں کی جانب پھینک دیا اور ارشاد فرمایا کہ ان کے جسم پر (یہ تہہ بند) لپیٹ دو اور بال ان کے تین چوٹی کر کے لٹکا دو ان کی پشت کی طرف
It was narrated that Umm ‘Atiyyah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم entered upon us while we were washing his daughter and said: ‘Wash her three times, or five, or more if you think (that is necessary), with water and lotus leaves, and put camphor, or some camphor in it the last time. And when you have finished, inform me.’ When we finished, we informed him, and he threw his waist-wrap to us, and said: ‘Shroud her in it.” (Sahih)