جب کسی بیوہ یا مطلقہ کا باپ اس کی شادی کرے اور اسے یہ ناپسند ہو۔
راوی:
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وُمُجَمِّعٍ ابْنَيْ يَزِيدَ ابْنِ جَارِيَةَ أَنَّ خَنْسَاءَ بِنْتَ خِذَامٍ زَوَّجَهَا أَبُوهَا وَهِيَ ثَيِّبٌ فَكَرِهَتْ ذَلِكَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا
حضرت عبدالرحمن اور مجمع جو یزید بن جاریہ کے صاحبزادے ہیں بیان کرتے ہیں خنساء بنت خزام کے والد نے اس کی شادی کردی وہ خاتون طلاق یافتہ تھی اس خاتون کو یہ بات پسند نہیں آئی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دے دیا۔