سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 892

ناک اور پیشانی پر سجدہ کرنے کا بیان

راوی: ابن مثنی , صفوان , بن عیسی , معمر , یحیی بن ابی کثیر , ابوسلمہ , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُئِيَ عَلَی جَبْهَتِهِ وَعَلَی أَرْنَبَتِهِ أَثَرُ طِينٍ مِنْ صَلَاةٍ صَلَّاهَا بِالنَّاسِ

ابن مثنی، صفوان، بن عیسی، معمر، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نماز پڑھانے کی بنا پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی اور ناک پر مٹی کا نشان ہوتا تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں