سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 894

سجدہ کا طریقہ

راوی: ربیع بن نافع , ابوتوبہ , شریک , ابواسحق

حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو تَوْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ وَصَفَ لَنَا الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ فَوَضَعَ يَدَيْهِ وَاعْتَمَدَ عَلَی رُکْبَتَيْهِ وَرَفَعَ عَجِيزَتَهُ وَقَالَ هَکَذَا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ

ربیع بن نافع، ابوتوبہ، شریک، ابواسحاق سے روایت ہے کہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہم کو سجدہ کا طریقہ بتایا تو اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر رکھا، گھٹنوں پر سہارا لگایا اور سرین کو بلند کیا اور فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی طرح سجدہ کیا کرتے تھے

Narrated Al-Bara' ibn Azib:
Al-Bara' described to us (the nature of prostration). He placed his hands (palms), reclined on his knees, and raised his hips; he said: This is how the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) used to prostrate himself.

یہ حدیث شیئر کریں