نماز میں وساوس اور خیالات آنے کی کراہت
راوی: احمد بن حنبل , عبدالملک بن عمرو , ہشام بن سعد , زید بن اسلم , عطاء بن یسار , زید بن خالد جہنی
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا هِشَامٌ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ وُضُوئَهُ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَيْنِ لَا يَسْهُو فِيهِمَا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ
احمد بن حنبل، عبدالملک بن عمرو، ہشام بن سعد، زید بن اسلم، عطاء بن یسار، حضرت زید بن خالد جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے خوب اچھی طرح وضو کیا اور دو رکعتیں اس طرح حضورِ قلب کے ساتھ پڑھیں کہ ان میں کہیں بھول نہ ہوئی تو اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔