سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 904

نماز میں وساوس اور خیالات آنے کی کراہت

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , زید بن حباب , معاویہ بن صالح , ربیعہ بن یزید , ابوادریس , عقبہ بن عامر جہنی

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ الْوُضُوئَ وَيُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ يُقْبِلُ بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ عَلَيْهِمَا إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ

عثمان بن ابی شیبہ، زید بن حباب، معاویہ بن صالح، ربیعہ بن یزید، ابوادریس، حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی شخص ایسا نہیں ہے جو اچھی طرح وضو کرے اور پھر دو رکعتیں حضورِقلب اور پوری توجہ کے ساتھ پڑھے اور اس کے واسطے جنت واجب نہ ہوجائے۔

یہ حدیث شیئر کریں