سنن نسائی ۔ جلد اول ۔ جنائز کے متعلق احادیث ۔ حدیث 1922

جنازہ کے لئے کھڑے ہونے کا حکم

راوی: علی بن حجر , اسماعیل , ہشام , اسماعیل بن مسعود , خالد , ہشام , یحیی , ابوسلمہ , ابوسعید خدری

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ هِشَامٍ ح و أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَيْتُمْ الْجَنَازَةَ فَقُومُوا فَمَنْ تَبِعَهَا فَلَا يَقْعُدْ حَتَّی تُوضَعَ

علی بن حجر، اسماعیل، ہشام، اسماعیل بن مسعود، خالد، ہشام، یحیی، ابوسلمہ، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس وقت تم لوگ جنازہ کو دیکھو تو کھڑے رہو جو شخص جائے وہ نہ بیٹھے جس وقت تک کہ جنازہ زمین پر نہ رکھا جائے۔

It was narrated from Abu Saeed that a funeral passed by the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he stood up. (One of the narrators) ‘Amr said: “If a funeral passed by the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم he would stand up.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں