سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 928

نماز میں سلام کا جواب دینا

راوی: محمد بن علاء , معاویہ بن ہشام , سفیان , ابومالک , ابوحازم , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي مَالِکٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُرَاهُ رَفَعَهُ قَالَ لَا غِرَارَ فِي تَسْلِيمٍ وَلَا صَلَاةٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ ابْنُ فُضَيْلٍ عَلَی لَفْظِ ابْنِ مَهْدِيٍّ وَلَمْ يَرْفَعْهُ

محمد بن علاء، معاویہ بن ہشام، سفیان، ابومالک، ابوحازم ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا غرار نہیں ہونا چاہیے سلام میں اور نہ نماز میں۔ ابوداؤد نے کہا کہ ابن فضیل نے عبدالرحمٰن مہدی کی روایت کو بیان کیا لیکن اس کو مرفوع نہیں کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں