جنازہ کے پیچھے سوار ہو کر چلنا مکروہ ہے۔
راوی: علی بن حجر , عیسیٰ بن یونس , بکر بن ابی مریم , راشد بن سعید , ثوبان
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَنَازَةٍ فَرَأَی نَاسًا رُکْبَانًا فَقَالَ أَلَا تَسْتَحْيُونَ إِنَّ مَلَائِکَةَ اللَّهِ عَلَی أَقْدَامِهِمْ وَأَنْتُمْ عَلَی ظُهُورِ الدَّوَابِّ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ثَوْبَانَ قَدْ رُوِيَ عَنْهُ مَوْقُوفًا قَالَ مُحَمَّدٌ الْمَوْقُوفُ مِنْهُ أَصَحُّ
علی بن حجر، عیسیٰ بن یونس، بکر بن ابی مریم، راشد بن سعید، حضرت ثوبان سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں گئے آپ نے کچھ لوگوں کو سواری پر چلتے ہوئے دیکھا تو فرمایا تمہیں شرم نہیں آتی اللہ کے فرشتے پیدل چل رہے ہیں اور تم سواریوں پر سوار ہو۔ اس باب میں مغیرہ بن شعبہ اور جابر بن سمرہ سے بھی روایت ہے امام ترمذی فرماتے ہیں کہ حدیث ثوبان، ہی سے موقوفاً مروی ہے۔
Sayyidina Thawban narrated : We went to a funeral with the Prophet (SAW). We saw people riding. So, he said, ‘Do you not feel ashamed that while the angels of Allah are on their feet, you are on the backs of the beasts.’