جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1019

نماز جنازہ میں کیا پڑھا جائے۔

راوی: علی بن حجر , ہقل بن زیاد , یحیی بن ابی کثیر , ابوابراہیم اشہلی

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا هِقْلُ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو إِبْرَاهِيمَ الْأَشْهَلِيُّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّی عَلَی الْجَنَازَةِ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَکَبِيرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا قَالَ يَحْيَی وَحَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِکَ وَزَادَ فِيهِ اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَی الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَی الْإِيمَانِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَائِشَةَ وَأَبِي قَتَادَةَ وَعَوْفِ بْنِ مَالِکٍ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ وَالِدِ أَبِي إِبْرَاهِيمَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَرَوَی هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَکِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا وَرَوَی عِکْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَدِيثُ عِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ غَيْرُ مَحْفُوظٍ وَعِکْرِمَةُ رُبَّمَا يَهِمُ فِي حَدِيثِ يَحْيَی

علی بن حجر، ہقل بن زیاد، یحیی بن ابی کثیر، ابوابراہیم اشہلی سے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز جنازہ میں یہ دعا پڑھتے تھے۔ (اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَکَبِيرِنَا وَذَکَرِنَا وَأُنْثَانَا) اے اللہ ہمارے زندوں مردوں وحاضر، غائب، چھوٹوں، بڑوں، مردوں اور عورتوں کی بخشش فرما۔ یحیی بھی ابوسلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور وہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرفوعاً اسی کی مانند روایت کرتے ہیں کہ یہ الفاظ زیادہ نقل کرتے ہیں۔ (اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَی الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَی الْإِيمَانِ) اے اللہ ہم میں جسے زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور جسے موت دے اور اسے ایمان پر موت دے۔ اس باب میں عبدالرحمن بن عوف، ابوقتادہ، عائشہ، اور عوف بن مالک سے بھی روایت ہے امام عیسیٰ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح ہے ہشام، ستوائی اور علی بن مبارک بھی یہ حدیث یحیی بن ابوکثیر سے اور وہ ابوسلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ مرسلاً روایت کرتے ہیں عکرمہ بن عمار بھی یحیی بن کثیر سے وہ ابوسلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں عکرمہ بن عمار کی حدیث غیر محفوظ ہے کیونکہ عکرمہ یحیی بن ابوکثیر کی حدیث میں وہم کرتے ہیں۔

Yahya ibn Abu Kathir reported that Abu Ibarhim Ashhali narrated on the authority of his father that when Allah’s Messenger (SAW) led the funeral salah, he made this supplication:

O Allah! Forgive our living and our dead, those of us who are present and those of us who are absent. The young among us and our old, and our males and our females.

Yahya said further that Abu Salamah ibn Abdur Rahman narrated on the authority of Sayyidina Abu Hurayah (RA) that the Prophet (SAW)said like that and added thereto:

O Allah, those of us whom You spare, cause them to live on Islam and those You take away from us cause them to die on faith.

[Ahmed23554]

یہ حدیث شیئر کریں