جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1020

نماز جنازہ میں کیا پڑھا جائے۔

راوی: یحیی بن ابی کثیر , عبداللہ بن ابی قتادہ , اپنے والد

وَرُوِي عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ و سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ أَصَحُّ الرِّوَايَاتِ فِي هَذَا حَدِيثُ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي إِبْرَاهِيمَ الْأَشْهَلِيِّ عَنْ أَبِيهِ وَسَأَلْتُهُ عَنْ اسْمِ أَبِي إِبْرَاهِيمَ فَلَمْ يَعْرِفْهُ

یحیی بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ میں نے امام بخاری سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ ان تمام روایات میں سب سے زیادہ صحیح روایت یحیی بن ابوکثیر کی ہے جو ابراہیم اشہلی اپنے والد سے نقل کرتے ہیں امام ترمذی فرماتے ہیں کہ میں نے امام بخاری سے ابوابراہیم اشہلی کا نام پوچھا تو انہیں معلوم نہیں تھا۔

یہ حدیث شیئر کریں